پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی کی مولانا حامد محمود چشتی (جامعہ صفۃ المدینہ گجرات و مہتمم جامعہ رباطیہ للبنات گجرات) اور مولانا خالد محمود قادری اشرفی (ناظم تعلیمات الجامعۃ الاشرفیہ گجرات) سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار نے علمائے کرام کو گجرات میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے امتحانی مرکز کا وزٹ کرواتے ہوئے مدسۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)