دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ خیرالانام ڈسٹرکٹ لیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و مدرس مولانا پیر محمد احمد حسن باروی صاحب سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا تعارف پیش کیا جس پر مہتمم صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)