
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ کے طلبۂ کرام کو
فیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کروانے کے متعلق میٹنگ
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کی
دینی درس گاہ کے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کا وزٹ کروانے کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے صوبۂ پنجاب پاکستان کےذمہ
دار محمد طیب عطاری کے ہمراہ چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ بالعلماء
کےگوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد نوید عطاری مدنی اور نگرانِ شہر قاری رحمت علی عطاری نے عالمی مبلغ
مولاناپیر محمد اجمل قادری صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کی اہم اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیااور 26 رمضانُ المبارک کوامیرِ اہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ولادت کے موقع پر عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران نے گجرانوالہ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ مدینۃ العلم
میں حاضری دیا جہاں انہوں نے استاذ العلماء مولانا خالد محمود کیلانی صاحب، مفتی
احسان اللہ کیلانی صاحب، مولانا سید
ذوالقرنین حیدر شاہ صاحب، مولانا حسن رضا
نقشبندی صاحب، مولانا محسن رضاء سلطانی (ابنِ شیخ الحدیث مفتی
عبد اللطیف جلالی رحمۃُ اللہِ علیہ) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے
کرام کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ داران مولانا ظہیرعباس عطاری مدنی، مولانا مبشرنعیم عطاری مدنی،
مولانا محمدنعیم عطاری مدنی، عبید ضا عطاری اور نوید عطاری بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ:عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے علاقے کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں قائم جامعہ بارویہ
مظہر الاسلام میں حاضری دی جہاں انہوں نے بانیِ ادارہ مولانا محمد عظمت اللہ باروی صاحب (فارغ التحصیل جامعہ رضویہ
محدث اعظمِ پاکستان) سے ملاقات کی۔
اسی طرح ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مولانا پروفیسر محمد عبدالعزیز باروی صاحب
سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں ’’ماہنامہ
فیضانِ مدینہ‘‘ اور ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش
کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے مشہور و معروف آستانہ عالیہ پیر
بارو شریف میں حاضری کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء کے وفد نے جنوبی پنجاب پاکستان کے مشہور و معروف آستانہ عالیہ پیر بارو
شریف پر حاضری دی جہاں انہوں نے سجادہ نشین مولانا خواجہ پیر محمد حسن باروی سے
ملاقات کی۔
اس دوران وفد نے وسیع لائبریری کا وزٹ کرتے ہوئے
وہاں موجود مختلف تبرکات کی زیارت بھی کی۔بعدازاں وفد نے سجادہ نشین کو دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے شعبہ کنزالمدارس بورڈ
پاکستان کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا دینی
کاموں کے سلسلے میں پنڈدادن خان کا دورہ
.jpeg)
25 مارچ 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنڈدادن خان ضلع جہلم کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے جامع
مسجد خواجگان محلہ کوٹکلاں میں نمازِ جمعہ سے قبل سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے استاذ العلماء حضرت مولاناحاجی حافظ نذیر احمد
سعیدی رحمۃُ اللہِ علیہ کی خدمات
کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُن کے مزارپر حاضری دی نیز جانشین ِصاحبزادگان
مولانا عبد الرحمٰن ضیاء صاحب اور مولانا حافظ محمد مدثر سعیدی صاحب سے تعزیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ركن کابینہ فاروق عطاری مدنی نے ڈسکہ
میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ دارالعلوم
نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ مولانا حافظ
محمد فضل عثمان سلطانی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے اُن سے دعوتِ اسلامی کے
شعبے کنزالمدارس بورڈ پاکستان سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سےگفتگو کی جس پرانہوں
نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تاثرات دیئے اور کنزالمدارس بورڈ پاکستان
کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ خیرالانام ڈسٹرکٹ لیہ کا دورہ، مہتمم مولانا پیر
محمد احمد حسن باروی سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ خیرالانام ڈسٹرکٹ لیہ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے مہتمم و مدرس مولانا پیر محمد احمد حسن باروی صاحب سےملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کنزالمدارس
بورڈ پاکستان کا تعارف پیش کیا جس
پر مہتمم صاحب نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
بالعلماء ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی کی مولانا حامد محمود چشتی (جامعہ صفۃ المدینہ گجرات و مہتمم جامعہ رباطیہ للبنات گجرات) اور مولانا خالد محمود قادری اشرفی (ناظم تعلیمات الجامعۃ الاشرفیہ گجرات) سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار نے علمائے کرام کو گجرات میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے امتحانی مرکز کا وزٹ کرواتے ہوئے مدسۃ المدینہ بوائز
سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حافظ محمد نیاز الازہری صاحب کا مرکز امتحان سیالکوٹ
میں امتحانی مرکز کا وزٹ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے
تحت حافظ محمد نیاز الازہری صاحب مہتمم
جامعہ تاجدار مدینہ سیالکوٹ نے مرکز
امتحان سیالکوٹ میں قائم امتحانی مرکز کا وزٹ کیا۔
ڈسٹرکٹ
سیالکوٹ شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار قاری یعقوب عطاری نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مرکز امتحان کا
دورہ کروایا۔حافظ
محمد نیاز الازہری نے دعوت اسلامی کے اس نظام کے حوالے سے اچھے جذبات کا اظہار
فرمایا۔
مولانا پیر سید مزمل عمرکاظمی صاحب کا جامعۃ
المدینہ منڈی بہاؤالدین میں امتحانی مرکز کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کی جانب سے سالانہ
امتحانات جاری ہیں، اس دوران معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا پیر سید مزمل
عمرکاظمی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے منڈی
بہاؤالدین میں قائم جامعۃ المدینہ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
منڈی بہاؤالدین شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ دار مظہر فاروق عطاری نے پیر مزمل عمرکاظمی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں امتحانی مرکز کا وزٹ کروایا۔ پیر مزمل عمرکاظمی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی
تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اپنے نیک جذبات
کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔