شعبہ رابطہ بالعلماء
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار کی مولانا ظہور احمد نقشبندی سے ملاقات
شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کےگاؤں دھول رانجھا
ضلع منڈی بہاؤالدین میں ذمہ داران نے جامعہ
صدیقیہ رضویہ نوریہ للبنین و للبنات کے مہتمم مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب
کو
دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مانگٹ شریف میں صاحبزادہ
پیر عمار سعید سلیمانی اور مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری
سے ملاقات
دنیا بھر میں لوگوں کو
حافظِ قراٰن، عالمِ باعمل اور مفتیِ اسلام بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے صاحبزادہ پیر
عمار سعید سلیمانی صاحب (مہتمم جامعہ سلیمانیہ رضویہ مانگٹ شریف ) اور مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری صاحب (سینئر مدرس جامعہ سلیمانیہ رضویہ مانگٹ شریف) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات شعبے کے
گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ
دار نے انہیں دارالافتاء اہلسنت ایپ اور مواقیت الصلاۃ ایپ کے بارے میں آگاہی دی
نیز عاشقانِ رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق بتایا۔بعدازاں صاحبزادہ
پیر عمار سعید سلیمانی صاحب اور اور مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری صاحب کو
دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ نارووال کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کے ہمراہ پیر سیّد طلحہ شاہ صاحب
(بخاری
نارووال) سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر کلام کیا۔
بعدازاں ذمہ
دار ان نے مولانا شبیر الحسن قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ نارووال کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کے ہمراہ مولانا شبیر الحسن قادری صاحب (خطیب جامع مسجد جوڈیشل کمیشن نارووال) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر گفتگو کی۔
آخر میں ذمہ
داران نے مولانا شبیر الحسن قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نارووال
کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کی مولانا پروفیسر ڈاکٹر فلک شیر فیضی صاحب (لیکچرار یونیورسٹی آف نارووال، خطیب
جامع مسجد محبوب ربانی مین بازار نارووال) سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر گفتگو کی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا پروفیسر
ڈاکٹر فلک شیر فیضی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے
میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی قادر آباد میں مولانا پروفیسر
ڈاکٹر سلیمان مصباحی خادمی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار نے انہیں قادر آباد میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ بالعلماء
دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ دار نورالمصطفٰی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حافظ آباد میں مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے
ملاقات کی۔
اس دوران تحصیل ذمہ دار
نے مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف
موضوعات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے بڑی شفقتوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی
کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسکہ میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب
الرحمٰن صاحب سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی ڈسکہ میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب
الرحمٰن صاحب اور مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات مفتی منیب
الرحمٰن صاحب نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے ملفوظات سے نوازا اور دعوتِ
اسلامی کی دینی، فلاحی اور علمی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے
تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مولانا
محمد عثمان قادری امام خطیب جامع مسجد چیمہ اسپتال ڈسکہ سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور تحصیل ذمہ دار فاروق مدنی کی
مولانا محمد عثمان قادری امام خطیب جامع مسجد چیمہ اسپتال ڈسکہ سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی،
اصلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کی موجودہ سیلابی صورت حال میں کی جانے والی کاوشو پر بریفنگ دی
جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر
میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ:
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور تحصیل ذمہ دار رفاقت علی عطاری نے
مولانا محمد عارف مصطفائی مہتمم المصطفی اسلامک سینٹر پسرور سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے بیرون ممالک
اور پاکستان میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا۔
ساتھ ساتھ سنی جامعات میں کورسز ہونے کے حوالے سے بات کی اس پر حضرت
نے خوشی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ ایک ماہ بعد ہمارے جامعہ میں بھی کورس کروائیں جس پر ایک ماہ بعد ان کے جامعہ میں 7 دن کا فیضان نماز
کورس کا طے ہوا۔ آخر میں حضرت کو تحفے میں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔
٭دوسری
جانب شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد ظہیر عباس مدنی اور شعبہ کے تحصیل
ذمہ دار رفاقت علی عطاری کی شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا سعید احمد صاحب اور
مولانا محمد کاشف رضوی صاحب مدرس جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب پسرور سے ملاقات ہوئی۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے سعید احمد صاحب اور
مولانا کاشف رضوی صاحب کو خدمات دعوت اسلامی کے بارے میں معلومات فراہم کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ:
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں آگاہی دینےکے لئے دعوتِ اسلامی کےتحت
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے حافظ غلام
مرتضی قادری (امام و خطیب جامع مسجد انوار
چشتیہ مہتمم جامعہ انوارچشتیہ تعلیم القرآن للبنات ڈسکہ) سےملاقات کی۔
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دارمولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دارمولانا
فاروق عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری کو شعبہ
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مولانا حافظ محمد فضل عثمان
سلطانی اور مولانا محمد زوار جلالی سے ملاقات
لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور شعبہ کے تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری مدنی نے
دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا حافظ محمد
فضل عثمان سلطانی اور مولانا محمد زوار جلالی (مدرس
دارالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ ڈسکہ) سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک اور پاکستان میں
ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مزید ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے
متعلق گفتگو کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے علمائے
کرام کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami