مفتی ہاشم خان مدظلہ العالی مہتمم جامعہ گلستان محمد سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے
ملاقات
گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
کی مفتی ہاشم خان مدظلہ العالی مہتمم جامعہ گلستان محمد سرائے عالمگیر ضلع
گجرات سے ملاقات ہوئی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف کروایااور اس کے دینی کاموں
کے حوالے سےبریف کیا نیز درسی کتب کی
اشاعت کے حوالے سے آگاہی بھی دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: مجلس ربطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی مدظلہ العالی ، ناظم دارالعلوم حنفیہ غوثیہ سرائے عالمگیر ضلع
گجرات سے ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
کی مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی مدظلہ
العالی ، ناظم دارالعلوم
حنفیہ غوثیہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ملاقات ہوئی ۔
دوران ِملاقات دعوت اسلامی کے اندرون و بیرون ملک
میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ،مکتبۃ المدینہ کی طرف سے درسی
کتب کی اشاعت کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: مجلس ربطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء کے گوجرانوالہ ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث علی عطاری کے ہمراہ دینی
کاموں کے سلسلے میں مولانا غلام مصطفی شیرازی صاحب (مہتمم
جامعہ اسلامیہ قادریہ سمبڑیال) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں
پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء کے گوجرانوالہ ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث علی عطاری کے ہمراہ دینی
کاموں کے سلسلے میں مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب (خطیب
و ناظم اعلیٰ مرکزی جامع مسجد النور ومدرسہ ضیاء القراٰن سمبڑیال) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے
مفتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں
پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی قاری اعجاز احمد کیلانی
ناظم جامعہ نوریہ عظمت القران بار موسی ضلع منڈی بہاؤالدین سے ملاقات ہوئی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے اہم کاموں کے
حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی بہاؤالدین آنے کی
دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی مولانا انعام الحق چشتی
سیفی ، مہتمم دار العلوم ضیاء القرآن شادیوال
ضلع منڈی بہاؤالدین سے ملاقات ہوئی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے اہم کاموں کے
حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی بہاؤالدین آنے کی
دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
مرکزی جامع مسجد نیو سٹی کے امام و خطیب مولانا
عمر خطاب نقشبندی سے ملاقات
گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد نیو سٹی فیز 2 ، واہ
کینٹ کے امام و خطیب مولانا عمر خطاب نقشبندی
اور مولانا دانیال چشتی سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے تحت
ہونیوالے دینی و فلاحی کاموں کی بریفنگ دی
اور مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے وزٹ
کرنے کی نیت کیں ۔(رپورٹ: مجلس
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت عاشقان رسول نے مولانا قاری منیر قادری نائب خطیب جامع مسجد محمدیہ غوثیہ
چشتیہ آباد ، پشاور سے ملاقات ہوئی ، دوارنِ ملاقات دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کر نے کی نیت
کی ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
جامعہ اسلامیہ رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم
مولانامفتی خلیل احمد رضوی سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ
رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم مولانامفتی خلیل احمد رضوی ، مدرسین و طلبائے کرام سے ملاقات کی جن میں مدرسین
وطلبائے کرام کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
جامعہ اسلامیہ کنز الایمان ، واہ کینٹ کے مہتمم مولانا شہزاد محمود قادری سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے
جامعہ اسلامیہ کنز الایمان ، واہ کینٹ کے
مہتمم و مدرس مولانا شہزاد محمود قادری اور مولانا عبد اللطیف چشتی اور طلبائے کرام سے ملاقات کی اور ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی حلقے میں بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت
دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ رضویہ ضیاء الحبیب ، واہ
کینٹ مولانا سید اسد قادری ، مولانا قاری محمد ولید قادری اور مدرسین و طلبائے
کرام سے ملاقات کی۔
دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، بچوں کی تربیت کے لئے مدنی حلقہ لگایا ، نیک اعمال
کے رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ جامعہ کے طلبہ کا روزانہ کثرت سے
درود پاک پڑھنے پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ تحفہ طلبہ میں پیش
کئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ دار ان نے
جامعہ فیضان غوث و رضا ، واہ کینٹ کا دورہ
کیا جہاں مولانا مفتی آصف محمود قادری مدنی ، مولانا قاضی حمزہ قادری ، مولانا
محمد نعیم رضوی ، مولانا رضوان قادری ، مولانا ذیشان قادری ، مولانا عاطف قادری و
طلبائے کرام سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے جامعہ کے مہتمم و مدرسین کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے
تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مجلس
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )