شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس مدنی اور شعبہ کے تحصیل ذمہ دار نور المصطفی عطاری نے مفتی غلام مصطفی سلطانی صاحب (مہتمم جامعہ سلطانیہ منظور الاسلام حافظ آباد ،صدر جماعت اہل سنّت پاکستان پنجاب وسطیٰ) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک اور پاکستان میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز درسی کتب کی اشاعت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور تاثرات دیئے۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا گیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)