پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی دینی کاموں کے سلسلے میں صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی صاحب (مہتمم جامعہ سلیمانیہ رضویہ
مانگٹ شریف)، مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری صاحب (سینئر مدرس جامعہ سلیمانیہ رضویہ
مانگٹ شریف)، مفتی پیر سیّد محمد
نوید الحسن مشہدی صاحب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف) اور
قاری اسد شاہ گردیزی صاحب (مدرس جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف) سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے علمائے کرام
کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے
والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز دارالافتاء اہلسنت ایپ اور مواقیت الصلوٰۃ
ایپ کا تعارف کروایا۔
مزید علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے درسی کُتُب کی اشاعت کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے
انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیاگیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)