21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں آگاہی دینےکے لئے دعوتِ اسلامی کےتحت
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے حافظ غلام
مرتضی قادری (امام و خطیب جامع مسجد انوار
چشتیہ مہتمم جامعہ انوارچشتیہ تعلیم القرآن للبنات ڈسکہ) سےملاقات کی۔
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دارمولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دارمولانا
فاروق عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری کو شعبہ
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)