25 جولائی 2022 ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیاجس میں شعبہ کے متعلقہ رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری المدنی ، نگران مجلس ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ( جنوری 2022 تا جون 2022 ) اورشعبے کا 2026 کا پلان ، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ ،شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات ، کے پی آئز ، ٹاسک مینجمنٹ ، تقرری ، فیڈبیک ، شعبے کے جائزے ، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےجن میں :

1: عاشقان رسول کے جامعات و مدارس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے مدنی مذاکرے دکھانے کے بارے میں بات ہوئی ۔

2:مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران مختلف عاشقان رسول علماۓکرام کو دعوت اسلامی کے فیضان مدینہ اور جامعہ و مدارس کاوزٹ کروائیں ۔

3: عاشقان رسول کے مدارس و جامعات کے طلبہ و اساتذہ ٔکرام کو محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کروائے جائیں ۔

4: عاشقان رسول کے مدارس و جامعات کے طلبہ و اساتذہ ٔاکرام میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم کروائے جائیں اور ان کی کارکردگی بھی لی جائے ۔ ان مدارس میں مدنی چینل دیکھنے کااہتمام کیاجائے ۔ ان کے طلبہ ٔکرام کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ دلایا جائے خصوصی طور پر توقیت کورس میں داخلہ دلوایا جائے۔

5: مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کو جز وقتی معلم کورس کروایا جائے ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)