پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور شعبہ کے تحصیل ذمہ دار نور المصطفی عطاری کی مولانا صاحبزادہ قاری محمد اجمل چشتی صاحب ( مہتمم جامعہ سدیدیہ معظمیہ حافظ آباد) سے ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں سیلاب متاثرین کیمپ میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اوراس کے علاوہ بیرون ممالک اور پاکستان میں ہونے والے دینی، اصلاحی نیز فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔ ساتھ ساتھ درسی کتب کی اشاعت کے حوالے سے بتایا اورماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)