جامعہ اسلامیہ رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم
مولانامفتی خلیل احمد رضوی سے ملاقات

دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ
رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم مولانامفتی خلیل احمد رضوی ، مدرسین و طلبائے کرام سے ملاقات کی جن میں مدرسین
وطلبائے کرام کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
جامعہ اسلامیہ کنز الایمان ، واہ کینٹ کے مہتمم مولانا شہزاد محمود قادری سے ملاقات

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے
جامعہ اسلامیہ کنز الایمان ، واہ کینٹ کے
مہتمم و مدرس مولانا شہزاد محمود قادری اور مولانا عبد اللطیف چشتی اور طلبائے کرام سے ملاقات کی اور ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی حلقے میں بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت
دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ رضویہ ضیاء الحبیب ، واہ
کینٹ مولانا سید اسد قادری ، مولانا قاری محمد ولید قادری اور مدرسین و طلبائے
کرام سے ملاقات کی۔
دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، بچوں کی تربیت کے لئے مدنی حلقہ لگایا ، نیک اعمال
کے رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ جامعہ کے طلبہ کا روزانہ کثرت سے
درود پاک پڑھنے پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ تحفہ طلبہ میں پیش
کئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )

گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ دار ان نے
جامعہ فیضان غوث و رضا ، واہ کینٹ کا دورہ
کیا جہاں مولانا مفتی آصف محمود قادری مدنی ، مولانا قاضی حمزہ قادری ، مولانا
محمد نعیم رضوی ، مولانا رضوان قادری ، مولانا ذیشان قادری ، مولانا عاطف قادری و
طلبائے کرام سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے جامعہ کے مہتمم و مدرسین کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے
تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مجلس
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق
جلالی مہتمم فاطمیہ اسلامک سینٹر للبنات میانہ
گوندل سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری نے مولانا ڈاکٹر
عبدالرزاق جلالی مہتمم فاطمیہ اسلامک سینٹر للبنات میانہ گوندل سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ
اسلامی کی اہم اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیااورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ: پاک مجلس رابطہ
بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مولانا
مشتاق احمد صدیقی مہتمم دار العلوم صدیقیہ نقشبندیہ میانہ گوندل سے ملاقات

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت
پچھلے دنوں ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی نے دینی کاموں کے
سلسلے میں مولانا مشتاق احمد صدیقی مہتمم
دار العلوم صدیقیہ نقشبندیہ میانہ گوندل سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی اور اسکے دیگر شعبہ
جات کا تعارف کروایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )

ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی قاری محمد عرفان قادری
ناظم اعلیٰ جامعہ شمسیہ ملکوال سے ملاقات ہوئی ۔
ذمہ دار نے دعوت اسلامی اور اس کے دینی کاموں کے
حوالے سے مولانا عرفان کو تعارف
کروایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
طلبائے کرام سمیت شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مولانا موصوف کو ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:
پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مولانا محمد وقاص نقشبندی ، مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال سے ملاقات

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن
گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد وقاص نقشبندی ،
مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال سے
ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور
مولاناوقاص کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں طلباء کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت
دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفےمیں پیش
کیا ۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ
بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ابوالحسنات
صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مانگٹ شریف سے
ملاقات

پچھلے دنوں ڈویژن
گوجرانوالہ کے شعبہ رابطہ بالعلماء ذمہ دار نے ابوالحسنات صاحبزادہ پیر عمار سعید
سلیمانی رضوی صاحب( سجادہ نشین آستانہ عالیہ مانگٹ شریف مہتمم جامعہ سلیمانیہ رضویہ
مانگٹ شریف) سے ملاقات کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بھائی نے پیر عمار سلیمانی کو دعوت اسلامی کے شعبے جات کے بارے میں بتایا اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کرنے
کی دعوت دی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: پاک
مجلس رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

گزشتہ دنوں شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار کی معروف خطیب منڈی بہاؤالدین علامہ مولانا پیر سید مزمل عمرکاظمی قادری صاحب
مدظلہ العالی سے ملاقات ہوئی ۔
دورانِ ملاقات
دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں گفتگو ہوئی نیز سید
مزمل صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ آنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے انہیں ماہنامہ فیضان
مدینہ اور اصول الشاشی کتاب تحفے میں پیش
کی۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
10 جون 2022 ء بروز جمعہ مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی امین عطاری نے دعوت اسلامی کی
دینی کاموں کے سلسلے میں kpk کا دورہ کیا اور وہاں کے علما سے ملاقات کی
۔
رکن شوری حاجی امین عطاری نے ام المدارس جا معہ
قادریہ مردان کے بانی و مہتمم استاذ العلماء علامہ فضل سبحان قادری بندیالوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور
دیگر علما سے ملاقات کی۔
رکن شوری نے علامہ فضل سبحان قادری سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بیان کیں جس پر
انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا، مزید رکن شوری نے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیت کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر علامہ فضل
سبحان بندیالوی نے رکن شوری اور دیگر مہمانان کو اپنی دعاؤں سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبۂ بلوچستان اور
سرکاری ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے شہر
کوئٹہ کی جامع مسجد فیضانِ کنزالایمان میں شعبہ رابطہ بالعلماء کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں صوبۂ بلوچستان اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
بلوچستان میں قائم عاشقانِ رسول کے جامعات سے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں 3 دن کے لئے لانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)