21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ رضویہ ضیاء الحبیب ، واہ
کینٹ مولانا سید اسد قادری ، مولانا قاری محمد ولید قادری اور مدرسین و طلبائے
کرام سے ملاقات کی۔
دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، بچوں کی تربیت کے لئے مدنی حلقہ لگایا ، نیک اعمال
کے رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ جامعہ کے طلبہ کا روزانہ کثرت سے
درود پاک پڑھنے پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ تحفہ طلبہ میں پیش
کئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )