پچھلے دنوں منڈی بہاؤالدین  میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی رفعت عباس عطاری کے ساتھ ملکر مولانا سید حافظ انور علی چشتی صاحب( امام و خطیب جامع مسجد حنفیہ رضویہ )سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ماہِ دسمبر 2022ء کا ماہنامہ فیضان ِمدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو بہت سراہا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ  داران نے گوجرانوالہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ پیر سید مزّمل عمرکاظمی قادری صاحب سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ نے سید مزّمل عمرکاظمی صاحب کو احیائے سنت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی دینی کاوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اورڈسٹرکٹ نگران حاجی رفعت عباس عطاری بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پنجاب پاکستان کی تحصیل ملکوال  میں واقع دارالعلوم کنز الایمان کے مہتمم مولانا قاری محمد لیاقت علی رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے مولانا قاری محمد لیاقت علی رضوی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پنجاب پاکستان کی تحصیل ملکوال  میں قائم جامعہ شمسیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرس قاری محمد عرفان قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری محمد عرفان قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کی تحصیل ملکوال  میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے مدرس مولانا محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے مدرس مولانا محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کی تحصیل ملکوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الکلیۃ الغوثیہ للبنات کے مہتمم مولانا عطاء اللہ طاہر صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

ڈویژن ذمہ دار نے مولانا عطاء اللہ طاہر    صاحب کو دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ روز پنجاب پاکستان کی تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے دارالعلوم ضیاء القراٰن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی  صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور اُن شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں  ڈویژن ذمہ دار نے مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب کو عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہی دی نیز  انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کےجامعہ اسلامیہ قادریہ  کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات جامعہ کے مہتمم مفتی غلام مصطفٰی شیرازی صاحب سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور اُن شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے مفتی غلام مصطفٰی شیرازی صاحب کو عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے بارے میں بتایا اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دارالعلوم رضویہ اہلسنت میرپورخاص میں مولانا زاہد سکندری صاحب اور مولانا غلام رسول سکندری صاحب (امام جامع مسجد فضل ربی) سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے انہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا سندھی زبان میں ترجمۂ قراٰن تحفے میں دیا۔

بعدازاں علمائے کرام نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ کے مہتمم اعلی  مولانا مشتاق نقشبندی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے انہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا سندھی زبان میں ترجمۂ قراٰن تحفے میں دیا۔

بعدازاں علمائے کرام نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی دارالعلوم کنزالایمان کے مفتی اور  جامع مسجد فضل ربی میر پور خاص میں مولانا مفتی ایوب سکندی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے انہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا سندھی زبان میں ترجمۂ قراٰن تحفے میں دیا۔

بعدازاں علمائے کرام نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے طلبۂ کرام (جو عاشقانِ رسول کے جامعہ سے کراچی آئے ہوئے تھے) سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلما دعوتِ اسلامی سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نے ڈسکہ   میں حضرت مولانا طاہر محمود اویسی خطیب جامع مسجد نور مصطفی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مولانا طاہر محمود اویسی کو دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عاشقان رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پر مولانا طاہر محمود اویسی نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہااس موقع پر ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)