شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے قاری عبدُالغفور جلالی صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ کھاریاں) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری عبدُالغفور جلالی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)