قاری
عبدُالغفور جلالی صاحب( ناظم اعلیٰ جامعہ
غوثیہ رضویہ کھاریاں) سے ملاقات
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری عبدُالغفور جلالی صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ کھاریاں) سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری
عبدُالغفور جلالی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں
کے حوالے سے آگاہ کیا نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا
اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ
سیداں کے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے ملاقات
اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ضلع گجرات میں قائم جامعہ عربیہ
غوثیہ کیرانوالہ سیداں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے چند اہم امور پر مشاورت
کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال
کیا۔
بعدازاں ذمہ داران کی
جانب سے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب کو شعبہ
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کا مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا گیاجس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملک و بیرونِ ملک میں
اشاعتِ دین کا کام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع گجرات میں مولانا علی عباس قادری صاحب (مدرس جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں) سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے مولانا علی عباس قادری صاحب سےمختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے
دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
سجادہ نشین دربار عالیہ
شہنشاہِ ولایت حافظ حاجی پیر سیّد نذر حسین شاہ گجراتی سے ملاقات
لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں گجرات کا دورہ کیا۔
اس دوران شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے حافظ حاجی پیر سیّد نذر حسین شاہ گجراتی صاحب (سجادہ نشین دربار
عالیہ شہنشاہِ ولایت و قبلہ شیخ الحدیث حاجی احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ) سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار نے
انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایانیز عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے کورسز
کے متعلق آگاہی دی۔
بعدازاں حافظ حاجی پیر سیّد
نذر حسین شاہ گجراتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے
میں دیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ معظمیہ قمر العلوم
گجرات کے ناظمِ اعلیٰ مولانا صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی
صاحب سے ملاقات
سرکار صلی
اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ
معظمیہ قمر العلوم گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے مولانا صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی صاحب (ناظمِ اعلیٰ جامعہ معظمیہ
قمر العلوم گجرات) سے ملاقات کی اور مختلف
امور پر گفتگو ہوئی۔
دورانِ گفتگو گوجرانوالہ
ذمہ دار نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایانیز
عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق آگاہی
دی۔
بعدازاں مولانا صاحبزادہ
ظہیر الدین معظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں
پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مولانا
شفیقُ الرحمٰن سیالوی صاحب امام و خطیب جامع مسجد نورِ مصطفیٰ سے ملاقات
شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی منڈی بہاؤالدین میں مولانا شفیقُ الرحمن سیالوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد
نورِ مصطفیٰ عربی ٹیچر گورنمنٹ ایلیمنٹری
اسکول سعدُاللہ پور)سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے امام صاحب کو عالمی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات
کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی پیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ
اہتمام سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر محمدابوبکر حیدر رضوی (مہتمم
دارُالعلوم غوثیہ رضویہ کدھر شریف ،ڈسٹرکٹ
منڈی بہاوالدین) سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ
پیر محمدابوبکر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی
کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید
کاموں سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفتاًپیش کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ سید قمر رضا سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ حسینیہ
قمریہ تعلیمُ القرآن بھیکھو موڑ ،ڈسٹرکٹ منڈی
بہاوالدین)
سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ظہیر عباس عطاری نے صاحبزادہ سید
قمر رضا سیالوی صاحب کو دعوت ِاسلامی کے
تحت ملک و بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی
اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل جدید اپلیکیشنز
کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدعوتِ
اسلامی کی کاوششوں کو سراہا۔
آخر میں
ذمہ داران نے صاحبزادہ سید قمر رضا سیالوی
صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں منڈی بہاؤالدین میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی رفعت عباس عطاری کے
ساتھ ملکر مولانا سید حافظ انور علی چشتی
صاحب(
امام و خطیب جامع مسجد حنفیہ رضویہ )سے
ملاقات کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ماہِ دسمبر 2022ء کا ماہنامہ فیضان ِمدینہ
تحفے میں پیش کیا جس پر شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو بہت سراہا۔ (
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے گوجرانوالہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ پیر سید مزّمل عمرکاظمی قادری صاحب سے ملاقات کی ۔
دورانِ
گفتگو رکنِ شوریٰ نے سید مزّمل عمرکاظمی
صاحب کو احیائے سنت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی دینی کاوششوں
کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ
اسلامی کو خوب سراہا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اورڈسٹرکٹ نگران حاجی رفعت عباس عطاری بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دارالعلوم کنز الایمان تحصیل
ملکوال کے مہتمم مولانا قاری محمد لیاقت علی رضوی سے
ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پنجاب پاکستان کی تحصیل ملکوال میں واقع دارالعلوم کنز الایمان کے مہتمم مولانا قاری محمد لیاقت علی رضوی صاحب سے
ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق شعبے کے
گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی
دی۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے مولانا قاری محمد لیاقت علی
رضوی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل ملکوال میں قائم جامعہ شمسیہ کا دورہ، مدرس قاری محمد
عرفان قادری سے ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پنجاب پاکستان کی تحصیل ملکوال میں قائم جامعہ شمسیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مدرس قاری محمد
عرفان قادری صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شعبے کے
گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری محمد عرفان
قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی
دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)