گزشتہ روزشعبہ  رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا ٹنڈو آدم کا شیڈول ہوا جہاں مفتی غلام دستگیر صاحب سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈسٹرکٹ نگران ریاض عطاری مدنی اور تحصیل نگران مولانا طاہر عطاری مدنی نے مفتی غلام دستگیر صاحب کو ملک بھر میں دعوتِ اسلامی کےتعلیمی بورڈ کنز المدارس کے تحت ہونے والے امتحانات کے حوالے سے آگاہ کیا نیز جامعۃ المدینہ ٹنڈو آدم میں ہونے والے کنز المدارس بورڈ کے امتحانی مرکز میں آنے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: عبدالوحید عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ فیضِ رسول نقشبندی قادری صاحب (خطیب جامع مسجد گنبد والی ) سے حافظ آباد میں ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس عطاری مدنی نے فیضِ رسول نقشبندی قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے اصلاحی وفلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بھی بتایا نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ بھی تحفتاً پیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت   ذ مہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے مولانا محمد اجمل چشتی( مہتمم جامعہ سدیدیہ معظمیہ حافظ آباد) سے ملاقات کی ۔

شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد اجمل چشتی صاحب کودعوتِ اسلامی کے بیرونِ ملک و پاکستان میں ہونے والے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں سنی جامعات میں ہونے والے فرض علوم پر مشتمل کورسز کے متعلق آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ آباد میں مفتی غلام مصطفی سلطانی صاحب ( مہتمم جامعہ سلطانیہ منظور الاسلام ) سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو عالمی سطح پر کی جانے والی دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کے حوالے سے بتایا نیز سنی جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے لئے دعائے خیر کی ۔آخر میں ذمہ دارا سلامی بھائی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ونیکے تاڑر ڈسٹرکٹ حافظ آباد  میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری محمود احمد قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد نورانی) سے ملاقات کی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری محمود احمد قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی، اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاًپیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا عظمت علی اویسی (مہتمم جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن للبنات امام و خطیب جامع مسجد اویسیہ )سے ونیکے تاڑر ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں ملاقات کی۔

دوران گفتگو ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا عظمت علی اویسی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی اصلاحی وفلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے معلومات دیں نیز انہیں آخر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفتاً پیش کیا۔(کا نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے قاری ثناءُاللہ قادری صاحب( خطیب جامع مسجد فاروق اعظم ونیکے تاڑر ڈسٹرکٹ حافظ آباد )سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری ثناءُاللہ قادری صاحب کو ملک بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ لاہور کے مدرس مفتی محمد رضا المصطفیٰ رازی جلالی صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے مفتی صاحب کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور انہیں جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں مفتی محمد رضا المصطفیٰ رازی جلالی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دارسیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کی جانب سے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل شکرگڑھ کے ذمہ دار جواد عطاری مدنی نے مولانا بلال رضا قادری صاحب( امام وخطیب جامع مسجد نقشبندیہ شکرگڑھ ڈسٹرکٹ نارووال) سے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا بلال رضا قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک و پاکستان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاًپیش کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پسرور میں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے المصطفی اسلامک سینٹر کے مہتمم مولانا محمد عارف مصطفائی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد عارف مصطفائی صاحب سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے پاکستان سمیت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب پسرور کے مدرس شیخ الحدیث مولانا سعید احمد صاحب سے ملاقات کی۔

شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا سعید احمد صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرونِ ملک و پاکستان میں ہونے والے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا شاہد رضا قادری صاحب ( پرنسپل جامعۃُالنور اسلامک سینٹر ضلع نوکھر) سمیت دیگر مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا شاہد رضا قادری صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئرسینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے تحفتاً پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)