21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے الجامعۃ الاشرفیہ کا دورہ کیا جہاں مولانا محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب (مہتمم الجامعۃ الاشرفیہ
گجرات )سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی
اور تعلیمی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز مدنی
ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)