21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شعبے کی
جانب سے قاری غلام فرید قادری رضوی صاحب ( امام و
خطیب جامع مسجد حنفیہ گلزار مدینہ خوجیانوالی ضلع گجرات) سے ملاقات کی ۔
دورانِ گفتگو محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے غلام فرید قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں بتایا ، فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی
ہیلتھ کیئر سینٹر کے آغاز کے بارے میں
بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاًپیش کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)