21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر
مورو میں واقع عاشقانِ رسول کے جامعہ بنام مدرسہ قاسمیہ کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سینئر مدرس فاضل جامعہ نظامیہ مولانا نعیم قادری
صاحب اور فاضل جامعہ نظامیہ مولانا قربان قادری صاحب سمیت دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے علمائے کرام کو ملک
و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)