شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری کے ہمراہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی صاحب (مہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے بارے میں بتایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شعبے کی جانب سے قاری غلام فرید قادری رضوی صاحب ( امام و خطیب جامع مسجد حنفیہ گلزار مدینہ خوجیانوالی ضلع گجرات) سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے غلام فرید قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ، فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے آغاز کے بارے میں بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاًپیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مولانا ولید احمد نقشبندی صاحب( مدرس جامعہ صفۃ المدینہ گجرات) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ظہیر عباس عطاری مدنی نے ولید احمد نقشبندی صاحب کو دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب( مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ آستانہ عالیہ باؤلی شریف گجرات )سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ، دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتاتے ہوئے بشیر نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ مولانا عبدالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات )سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کے پاکستان اور بیرون ممالک میں ہونے والے اصلاحی، فلاحی اور دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیاجس پر عبدالرشید اویسی صاحب نے خوشی کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی صاحب سے گجرات میں ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کےملک و بیرون ممالک میں ہونے والے اصلاحی ،فلاحی اور دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا،مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاً پیش کیاجس پر مولانا آصف سیالوی صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں پر خوشی کااظہار کیا ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کی طرف سے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ پروفیسر سید ریاض حسین صاحب(مہتمم الجامعۃالاسلامیہ اسرارالعلوم باگڑیانوالہ گجرات) سے ملاقات کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے سید ریاض حسین صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

دعوت اسلامی کے اصلاحی وفلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا ، مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دار الأفتاء اہلسنت حیدرآباد کے مفتی مولانا نوید مدنی عطاری  اور ان کے ہمرا ہ مجلس رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے مدرسہ صبغۃ الھدیٰ شاہ پور کا وزٹ کیا اور مدرسہ ہذا کے مہتمم صاحبزادہ ڈاکٹر مفتی حق النبی سکندری صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مفتی نوید مدنی صاحب نے مفتی حق النبی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا، بالخصوص دار الأفتاء اہلسنت اور المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر کا تعارف کرواتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اےایمان والو!“ اور دیگر تحائف پیش کئے ، جس پر مفتی حق النبی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ : مولانا محمد محب عطاری مجلس رابطہ بالعلماء / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوت  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حاجی محمد مستنصر مجاہد نقشبندی صاحب (آستانہ عالیہ نقشبندیہ گجرات) سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر حاجی محمد مستنصر مجاہد نقشبندی صاحب کو ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کےعالمی سطح پر ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیاجس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو خوب سراہا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے الجامعۃ الاشرفیہ کا دورہ کیا جہاں مولانا محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب (مہتمم الجامعۃ الاشرفیہ گجرات )سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی اور تعلیمی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گجرات میں کنز المدارس بورڈ کے سینٹر میں گجرات کے علمائے کرام کی آمد ہوئی۔  

اس موقع پر کنزالمدارس بورڈ کے ذمہ داران نے مولانا ثماور القادری صاحب،پرنسپل جامعہ قادریہ احسن المراتب ،مولانا مبشر رضا رضوی قادری صاحب ،صدر مدرس جامعہ قادریہ احسن المراتب ، استاذ العلماء مولانا اسد اللہ الغالب سیالوی صاحب ،مدرس جامعہ قادریہ احسن المراتب ، مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی صاحب ، مولانا حافظ محمد قمر عباس جلالی صاحب ، مہتمم جامعہ صراط مستقیم للبنات مدرس جامعہ صدیقیہ کا استقبال کیا اور علمائے کرام کو امتحانی کمرہ وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور ان کے کے لئے دعائے خیر کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ بالعلما / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر مورو میں واقع عاشقانِ رسول کے جامعہ بنام مدرسہ قاسمیہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سینئر مدرس فاضل جامعہ نظامیہ مولانا نعیم قادری صاحب اور فاضل جامعہ نظامیہ مولانا قربان قادری صاحب سمیت دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے علمائے کرام کو ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)