22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ناظمِ اعلیٰ جامعہ عربیہ غوثیہ گجرات مولانا
پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری سے ملاقات
Thu, 15 Jun , 2023
1 year ago
دینِ اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے
ذمہ داران نے کیرانوالہ سیداں ضلع گجرات میں
قائم جامعہ عربیہ غوثیہ کے ناظمِ اعلیٰ
مولانا پیر سیّد کلمۃ اللہ
شاہ قادری صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار
مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی
اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)