18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ وزیر آباد میں قائم مدرسہ نقشبندیہ مجددیہ حسام العلوم جمیل القرآن
کے مہتمم مولانا مختار احمد جلالی صاحب سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار مولانا ظہیر عباس
عطاری مدنی نے مولانا مختار احمد جلالی صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ
اسلامی کی دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مختلف اہم امور پر
گفتگو کی۔
ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری نے مولانا مختار احمد جلالی
صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز سے متعلق اپڈیٹ سے آگاہ کیا اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)