گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ قادریہ حقانیہ اٹک کے سینئر مدرس مولانا پروفیسر نصر قادری  صاحب اور مولانا نوید قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبے کے تحصیل ذمہ دار مولانا دانیال سہیل عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا پروفیسر نصر قادری صاحب اور مولانا نوید قادری صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: خالدعطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء اسلام آباد وپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)