21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینِ اسلام کی تعلیمات دینے اور لوگوں کے دلوں
میں سنتِ رسول کی محبت پیدا کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ داران کی الجامعۃ الاشرفیہ گجرات کے مدرس مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے
ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا
محمد ظہیر عطاری مدنی نے مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والےدینی، فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔
دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)