
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار قاری وسیم
عطاری اور مولانا خالد عطاری
مدنی نے مولانا رئیس قادری صاحب ( امام و خطیب غوثیہ
مسجد)
،مولانا ریاست چشتی صاحب اور مولانا رئیس عباسی صاحب سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نےائمہ کرام کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے علمی و
دینی کاوشوں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی
کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کی
جانب سے شعبے کے ذمہ دار قاری وسیم عطاری اور مولانا خالدعطاری
مدنی نے گھوئی مری میں فیاض احمدنقشبندی صاحب (مہتمم
جامعہ غوثیہ تجویدالقرآن) جبکہ مری میں محمدعمران قادری صاحب (امام
و خطیب جامع مسجدمدینہ ) اور مری
شہر بہارہ کہو میں مولانا نویدسیالوی صاحب سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں جامعۃ المدینہ بوائز ا ورمدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوتیں پیش کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا اور ہر
طرح کے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے
تحت کھوکھا دینہ ضلع جہلم میں ڈسٹرکٹ ذمہ دارمولانا قاری طارق محمودعطاری
نے مولانا غلام مرتضیٰ چشتی صاحب (مہتمم
جامعہ مہریہ چشتیہ) سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے غلام مرتضیٰ چشتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی ایکٹویٹیز
کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی د
عوت پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے نیک
خواہشات اظہار کیا۔ (رپورٹ: خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت 25جون
2023ء کوبہاولپور سٹی کے تاجر محمد نوید
عطاری کے والد محترم کی وفات پر نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار احمدرضا عطاری،شعبہ
رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار محمد اقبال
عطاری اور یوسی نگران حافظ امجد عطاری کے ساتھ
ان کے گھر جا کر تعزیت کی ۔
دوران
ِگفتگو نگران بہاولپور ڈویژن نے لواحقین سے ہمدردی کا
اظہار کیا اور مرحوم کے لئے ایصال
ثواب و دعا ئے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

24جون
2023ء کو بہاولپور سٹی میں ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے ڈویژن شعبہ رابطہ و فنانس ذمہ داران کے ہمراہ نگران یوسی
مشاورت ماسٹر عبدالحمید عطاری کی طبیعت ناسازی کے باعث ان کے گھر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائے صحت کروائی ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ضلع
اٹک میں مدنی
مرکزفیضان مدینہ مسجد افتتاح
کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع
.jpg)
پچھلے
دنوں ضلع اٹک میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مسجداسحاق کےافتتاح کے موقع پر ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول وعلما ئے کرام نے شرکت کی۔
اس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار خالد عطاری مدنی نے
بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی
وفلاحی کاموں سے متعلق بتایا اور نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے سامعین کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔آخرمیں مرحوم قاری محمداسحاق قادری صاحب کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کروائی گئی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
الکلیۃ الغوثیہ للبنات راولپنڈی کے مہتمم مفتی
حبیب احمد الازہری سے عیادت

پچھلے دنوں الکلیۃ الغوثیہ للبنات راولپنڈی کے
مہتمم مولانا صاحبزادہ مفتی حبیب احمد الازہری صاحب بیمار تھے جس پر شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کی عیادت کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود مولانا قاری ثاقب
محمود عطاری مدنی، قاری شوکت عطاری، حاجی رانا سلیم عطاری اور محمد نواز جدون
عطاری نے مفتی صاحب کے لئے دعائے صحت کروائی۔
مفتی صاحب نے مدنی چینل کے پروگرام ”کھلے
آنکھ صل علی کہتے کہتے“ سمیت دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے روحانی علاج بستے سے
تعویذاتِ عطاریہ لینے اور کاٹ کا عمل کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے صوبہ خیبر
پختونخوا کے معروف بزرگ حضرت شیخ جنید بابا جی پشاوری رحمۃ اللہ
علیہ
کے آستانہ پر حاضری دی۔
بعدازاں
مفتی نقیب اللہ جنیدی صاحب (دربار
سے متصل مسجد کے خطیب و سینئر مدرس تخصص جامعہ جنیدیہ )سے ملاقات
کی۔دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دنیا
بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے علمی و دینی کارناموں کے بارے
میں آگاہی دی جس پر مفتی نقیب اللہ جنیدی صاحب نے خوشی کا
اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جامعہ
اسلامیہ کنزالایمان واہ کینٹ میں 7دن پر مشتمل رہائشی فیضان نماز کورس

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے جامعہ
اسلامیہ کنزالایمان واہ کینٹ میں جامعہ کے طلبہ کو7دن پر مشتمل رہائشی فیضان نماز کورس کروایا گیا ۔ کورس کے آخرمیں امتحان کا سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ذمہ داران نے تحائف پیش کئے ۔
اختتام
پر جامعہ اسلامیہ کنزالایمان کےمہتمم ومدرس مولانا شہزادخان قادری صاحب سے ڈویژن
سطح کےمدنی کورسزذمہ دار ذوالفقار عطاری نے ملاقات
کی ۔
دوران
ملاقات مہتمم صاحب نے دعوت اسلامی اورامیراہل سنت کی خدمات کوسراہاا اور مزید فرض
علوم پر مشتمل کورسز ادارے میں کروانے کی
خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے طلبہ کی اخلاقی وروحانی ا ورعملی تربیت کا سامان ہوتا
ہے شکریہ دعوت اسلامی شکریہ امیراہل سنت۔(رپورٹ: خالدعطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
اسلام
آباد میں مدرسہ غوثیہ مہریہ میں مولانا
املاک حسین چشتی صاحب سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت بروزاتوار18 جون 2023ء کو سیکٹر G.6اسلام
آباد میں خالد عطاری مدنی اور اسامہ رضا عطاری نے مدرسہ
غوثیہ مہریہ کا دورہ کیا۔
جہاں ذمہ
داران نے مدرسے کے ناظم مولانا قاری املاک حسین چشتی صاحب اور مدرس مولانا قاری حیات قادری صاحب سے
ملاقات کی۔دورانِ گفتگو دعوت اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی وفلاحی کاموں سے متعلق آگاہ کیا نیز انھیں ہفتہ وار اجتماع اور
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت
دی جس پر قاری املاک حسین چشتی صاحب نے
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی رضا مندی کا ا ظہار کیا۔ (کانینٹ:رمضان
رضا عطاری)

18 جون 2023ء بروز اتوار عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےآدم ٹاؤن میرپور خاص میں واقع دارالعلوم اہلسنت رضویہ کا دورہ کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار مولانا محب عطاری مدنی نے
دارالعلوم کے مہتممِ اعلیٰ، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور اُن کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔

کشمیر پونچھ ڈویژن ضلع باغ میں شعبہ رابطہ
بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جامعہ طیبہ باغ جمیعت
علما و مشائخ کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی صاحب، مولانا اعجاز چشتی صاحب اور مولانا سیّد منتظر شاہ گیلانی سے
ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری
مدنی نے علمائے کرام کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات بتائیں اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے
حکمت بھرے انداز کی تعریف کرتے ہوئے دینی و فلاحی کاموں میں مزید ترقی کے لئے
دعائے خیر کی۔آخر میں نگرانِ شعبہ نے علمائے کرام کو تحائف پیش کئے۔