دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  بالعلماء کے تحت 25جون 2023ء کوبہاولپور سٹی کے تاجر محمد نوید عطاری کے والد محترم کی وفات پر نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار احمدرضا عطاری،شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری اور یوسی نگران حافظ امجد عطاری کے ساتھ ان کے گھر جا کر تعزیت کی ۔

دوران ِگفتگو نگران بہاولپور ڈویژن نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے ایصال ثواب و دعا ئے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)