حیدر آباد میں دارالعلوم احسن البرکات کے مفتی
محمد شاہد برکاتی صاحب سے تعزیت
پچھلے دنوں سندھ کے شہر حیدر آباد میں دارالعلوم احسن
البرکات کے سینئر مدرس، مفتی محمد شاہد برکاتی صاحب کے والد صاحب کا قضائے الٰہی سے انتقال
ہو گیا تھا جس پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے
ذمہ داران کے ہمراہ مفتی صاحب سے تعزیت کی۔
اسلاف کی تعلیمات عام کرنے والی دینی تحریک دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ شہداد کوٹ کے
ذمہ دار مولانا اعجاز عطاری مدنی نے مسکین پور شریف میں مولانا پیر بخش صدیقی
نقشبندی صاحب اور ان کے صاحبزادگان و اساتذہ ٔکرام سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات اسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا
اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا
وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ حضرت نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت قبول کی اور دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کےلئے دعائیں فرمائیں۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کی جانب سے صوبائی ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار
نے مفتی فیض محمد سکندری اور مولانا مٹھل سکندری کے مدارس میں جاکر ملاقاتیں کیں۔
معلومات
کے مطابق انہیں دعوت
اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر بنام
’’المدینۃ العلمیہ‘‘ اور آئی ٹی مجلس کے
تحت بننے والی ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی پیش کی جس پر علمائے کرام نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گجرات
میں مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے گجرات
میں مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ
آستانہ عالیہ باؤلی شریف )، مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ) اور مفتی حامد محمود چشتی صاحب (مہتمم جامعہ رباطیہ للبنات) سے ملاقاتیں
کیں۔
دورانِ
گفتگو ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون
ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایااور مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر نیز شعبہ مدنی کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں ذمہ دا ر اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سید ریاض
حسین صاحب ،سید کلمۃ اللہ قادری صاحب اور مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے گجرات میں صاحبزادہ ٔپروفیسر سید ریاض حسین صاحب (شیخ الحدیث مانچسٹر مسلم کالج یوکے، مہتمم الجامعۃالاسلامیہ اسرارالعلوم باگڑیانوالہ ) پیر سید کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب (ناظم
اعلیٰ جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں) اور مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب (مدرس الجامعۃ الاشرفیہ) سے ملاقاتیں کی ۔
دورانِ
ملاقات مولاناظہیر عباس عطاری مدنی نے تینوں علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اورفلاحی
کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ
فیضان مدینہ ستمبر2023ء کے شمارے تحفے میں پیش کئے جس پر پروفیسر سید ریاض حسین شاہ صاحب ،سید کلمۃ اللہ شاہ قادری
صاحب اور مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب نے
خدمات دعوت کو سراہتے ہوئے اپنے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
منڈی
بہاؤ الدین میں پیر محمد طارق
مسعود رضوی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ دار ثناءُ اللہ عطاری کے ساتھ منڈی بہاؤالدین میں صاحبزادۂ حافظ
پیر محمد طارق مسعود رضوی صاحب (مہتمم جامعہ بتول زہرا
بنات الاسلام کدھر شریف) پیر
محمدابو بکر حیدر رضوی صاحب( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ) اورصاحبزادہ ٔ پیر سید محمد قمر رضا سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ حسینیہ
قمریہ تعلیم القرآن بھیکھو موڑ ) سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ د اران نے علمائے کرام کو دعوت
ِاسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس میں بالخصوص کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
اس پر
علما نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ بنام فیضان
علم و عمل پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
مفتی
محمد نعیم اختر نقشبندی صاحب اور مولانا
قاری محمد حنیف چشتی صاحب سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے گوجرانوالہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی (مہتمم دارالعلوم حبیبیہ
رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ ) اور مولانا قاری
محمد حنیف چشتی صاحب
( مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی ) سے ملاقات کی
۔
دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں
ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ’’فیضان
علم و عمل‘‘ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رابطہ
بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار مبشر نعیم عطاری اور ٹاؤن
ذمہ دار قاری غلام یاسین عطاری کے ہمراہ پیر محمد اجمل رضا قادری صاحب (مہتمم جامعہ رحمانیہ رضویہ سربراہ تحریک اصلاح معاشرہ
گکھڑ) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے پیر محمد اجمل رضا قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے تحت حالیہ دنوں میں جاری اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ
کیااور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بنام ’’ فیضان علم و عمل‘‘ تحفتاً پیش
کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے لئے دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں مولانا
عظمت علی اویسی صاحب (مہتمم جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن للبنات امام و خطیب
جامع مسجد اویسیہ ونیکے تاڑر )سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری
مدنی نے دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک
میں ہونے والے اصلاحی، فلاحی اور دینی
کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور اگست 2023ء میں شائع
ہونے والا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔اس پر مولانا عظمت علی اویسی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شیخِ طریقت امیر
اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی ترغیب ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ‘‘کی تکمیل کے سلسلے میں 12اگست 2023ء کو تحصیل اٹک میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت شاہد عقیل عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ گلشنِ فرید ملت جامعۃ غوثیہ حنفیہ مہریہ اٹک شکردرہ اور مرحوم محمد
داؤد صاحب کی رہائش گاہ میں موجود گارڈن میں پودے لگائے ۔
اس دوران مولانا محمد سعید قادری صاحب ، حافظ محمد نذیر
قادری صاحب ، قاری الہام الدین صاحب سیفی ، محمد وجاہت حسین ، قاری زین الحسن صاحب
نے شرکت کی۔ وقت آخر ذمہ داران نے حاضرین کو دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
10اگست
2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے زیرِ اہتمام شعبہFGRF
کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے دانیال سہیل عطاری نے اٹک کے علاقے ڈھوک فتح شاہ میں قائم جامع مسجد زیتون کا دورہ کیا۔
تفصیلات
کے مطابق ذمہ د اران نے مسجد میں مولانا حافظ محمد نذیر قادری صاحب اور مولانا عبد الجبار چشتی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ساتھ ہی ماہ اگست 2023ء میں جاری شجرکاری مہم کے بارے میں بتایااور وہاں موجودباغیچہ میں پودے لگاکر شجرکاری کی۔
اس موقع پر مولانا حافظ محمد نذیر قادری صاحب اور مولانا عبد الجبار چشتی صاحب نے دعوت
اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا اور اپنی نیک دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:خالد
عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 9اگست 2023ءکو ڈسٹرکٹ ذمہ
دار مدنی قافلہ محبوب حسین عطاری نے محمد
بلال شاکر عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ دار جیل خانہ جات قاری شفیق الرحمن عطاری اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے قاری صاحب کے ہمراہ مولانا عبدالحلیم نقشبندی صاحب سے انکے مدرسہ میں
ملاقات کی۔
ملاقات میں انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چکوال میں
آنے کی دعوت پیش کی جو انہوں نے قبول فرمائی۔ بعدازاں ذمہ داران نے عبدالحلیم
نقشبندی صاحب کے ساتھ شعبہ ایف، جی،آر،ایف کے تعاون سے انکے مدرسہ میں شجر کاری بھی کی۔(رپورٹ:سید
ثاقب عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ
بالعلماء چکوال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)