دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام طارق روڈ کراچی کے P.E.C.H.S (پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) میں موجود عاشقانِ رسول کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم حنفیہ غوثیہ میں 4 دن پر مشتمل” احکامِ مسجد کورس اور شرائطِ امامت کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق کورس کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیان کے دوران مسجد، عمارتِ مسجد، چندہ اور وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھاتے ہوئے شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو ان احکام پر عمل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جو کام مساجد میں کرنا شرعاً منع ہے اُن سے لوگوں کو بچانے، شریعتِ مطہرہ کے مطابق مساجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا۔

کورس کی اختتامی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”امام کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں امام کے اوصاف بتائے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تجوید و قرأت و حفظِ قرآن اور عالم کورس کرنے والے طلبہ کرام کو اچھی عادات و اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی تاکہ طلبۂ کرام بحیثیت امام معاشرے کا کامیاب فرد بن کر دینِ متین کی خدمت کرسکیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)