دینِ اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے  کیرانوالہ سیداں ضلع گجرات میں قائم جامعہ عربیہ غوثیہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ اسلام کی تعلیمات دینے اور لوگوں کے دلوں میں سنتِ رسول کی محبت پیدا کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی الجامعۃ الاشرفیہ گجرات کے مدرس مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےدینی، فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوجرانوالہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی صاحب (مہتمم جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ)سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص کنز المدارس بورڈ پاکستان کے حوالے تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں مفتی صاحب کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حافظ افضل عطاری مدنی، ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء نواب شاہ کے ذمہ دار نوید  عطاری مدنی ، کلیم عطاری مدنی نے آصف اقبال عطاری مدنی کے ہمراہ مفتی مولانا حق النبی سکندری الازہری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مختلف مذہبی ودینی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ بعدازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص شعبہ رابطہ بالعلماء کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے شعبے کی ترقی وعروج کے لئے دعائے خیر سے نوازا۔( کانٹینٹ: ذمہ دار عبدالوحید عطاری مدنی، شعبہ رابطہ بالعلماء، ڈویژن نواب شاہ،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


مؤرخہ 2 اپریل  2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ججز کے افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جوڈیشنری سے تعلق رکھنے والے ججز اور ان کے معاونین نے شرکت کی ۔

ججز حضرات نے بعد نمازِ عصر مدنی مذاکرے اور دعائے افطار میں شرکت کی۔ نمازِ مغرب کے بعد اجتماعی حلقے میں سورہ ملک کی تلاوت سنی اور کراچی سٹی مشاورت کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے مہمانوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی معلومات شیئر کیں اور انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دینی کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اس افطار اجتماع میں تقریباً 7 ججز نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلا کراچی سٹی مشاورت ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے نگران مجلس محمد افضل عطاری اور صوبائی ذمہ دار پنجاب بابر مصطفی عطاری نے مفتی مظہر درانی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات افضل عطاری نے مفتی مظہر درانی صاحب کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات بالخصوص المدینۃ العلمیہ اور مدنی چینل کے حوالے سے تفصیلاً آگاہی دی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری نے قاری محمد نواز سیفی (خطیب جامع مسجد آمنہ کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے امام صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا، مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے متعلق بریفنگ دی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری کے ساتھ مولانا حافظ غلام شبیر مصطفائی (مہتمم جامعہ زاہدہ نورالاسلام کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ )اور حافظ محمد عمران مصطفائی صاحب (مدرس جامعہ زاہدہ )سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ گفتگو محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ غلام شبیر مصطفائی صاحب اور حافظ محمدعمران مصطفائی صاحب کو عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و روحانی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری کے ہمراہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی صاحب (مہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے بارے میں بتایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شعبے کی جانب سے قاری غلام فرید قادری رضوی صاحب ( امام و خطیب جامع مسجد حنفیہ گلزار مدینہ خوجیانوالی ضلع گجرات) سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے غلام فرید قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ، فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے آغاز کے بارے میں بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاًپیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مولانا ولید احمد نقشبندی صاحب( مدرس جامعہ صفۃ المدینہ گجرات) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ظہیر عباس عطاری مدنی نے ولید احمد نقشبندی صاحب کو دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب( مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ آستانہ عالیہ باؤلی شریف گجرات )سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ، دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتاتے ہوئے بشیر نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)