پچھلے دنوں ضلع اٹک میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مسجداسحاق کےافتتاح کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول وعلما ئے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار خالد عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں سے متعلق بتایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے سامعین کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخرمیں مرحوم قاری محمداسحاق قادری صاحب کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کروائی گئی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)