پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے  ذمہ داران کی کامرہ کینٹ ضلع اٹک میں واقع جامعہ غوثیہ رضویہ فیض القراٰن کے مہتمم و مدرس مولانا حافظ حامد رضا نقشبندی صاحب سمیت دیگر اساتذہ اور طلبۂ کرام سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا حافظ حامد رضا نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں بالخصوص جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا حافظ حامد رضا نقشبندی صاحب کے والدِ محترم مولانا حافظ محمد صادق نقشبندی کے لئے فاتحہ پڑھی اور دعا کی۔(رپورٹ: خالدعطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء اسلام آباد وپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)