اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزشعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع گجرات میں قائم  جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے صاحبزادہ پیر سیّد کلمۃ اللہ شاہ صاحب کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کا مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا گیاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)