21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملک و بیرونِ ملک میں
اشاعتِ دین کا کام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع گجرات میں مولانا علی عباس قادری صاحب (مدرس جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں) سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے مولانا علی عباس قادری صاحب سےمختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے
دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے مولانا علی عباس قادری صاحب کو
شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کا مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں
دیا گیاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)