دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی جامع مسجد فیضانِ کنزالایمان میں شعبہ رابطہ بالعلماء کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ بلوچستان اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بلوچستان میں قائم عاشقانِ رسول کے جامعات سے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں 3 دن کے لئے لانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)