گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے گجرانوالہ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ مدینۃ العلم میں حاضری دیا جہاں انہوں نے استاذ العلماء مولانا خالد محمود کیلانی صاحب، مفتی احسان اللہ کیلانی صاحب، مولانا سید ذوالقرنین حیدر شاہ صاحب، مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب، مولانا محسن رضاء سلطانی (ابنِ شیخ الحدیث مفتی عبد اللطیف جلالی رحمۃُ اللہِ علیہ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ داران  مولانا ظہیرعباس عطاری مدنی، مولانا مبشرنعیم عطاری مدنی، مولانا محمدنعیم عطاری مدنی، عبید ضا عطاری اور نوید عطاری بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ:عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)