دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)