دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت  حافظ محمد نیاز الازہری صاحب مہتمم جامعہ تاجدار مدینہ سیالکوٹ نے مرکز امتحان سیالکوٹ میں قائم امتحانی مرکز کا وزٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ سیالکوٹ شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار قاری یعقوب عطاری نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مرکز امتحان کا دورہ کروایا۔حافظ محمد نیاز الازہری نے دعوت اسلامی کے اس نظام کے حوالے سے اچھے جذبات کا اظہار فرمایا۔