دعوتِ اسلامی کے  تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کی جانب سے سالانہ امتحانات جاری ہیں، اس دوران معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا پیر سید مزمل عمرکاظمی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے منڈی بہاؤالدین میں قائم جامعۃ المدینہ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

منڈی بہاؤالدین شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار مظہر فاروق عطاری نے پیر مزمل عمرکاظمی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں امتحانی مرکز کا وزٹ کروایا۔ پیر مزمل عمرکاظمی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔