
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمائے
کرام سے ملاقات کی جن میں جامعہ محمدیہ سیفیہ کے ناظمِ تعلیمات وجامع مسجدانوارمدینہ
کے خطیب مفتی عظمت رضاچشتی صاحب، جامعہ گلشن مصطفی کے مدرس مولانا ایوب جلالی صاحب،جامعہ
محمدیہ غوثیہ کے مدرسین مولانا واجد چشتی اورمولانا اکابر چشتی (جامع مسجد فخرالسادات کے خطیب) شامل تھے۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام
کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ’’کنزالمدارس
بورڈ پاکستان‘‘ کتاب سمیت دیگر کُتُب
و رسائل تحفے میں پیش کیں۔
بعدازاں علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ رضویہ صادق العلوم گوجرانوالہ کے
مہتمم مولانا حافظ محمد طاہر رضا قادری
رضوی سےملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ رضویہ صادق
العلوم گوجرانوالہ کے مہتمم مولانا حافظ
محمد طاہر رضا قادری رضوی صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے ان شعبہ جات کے ذریعہ کی جانے
والی عالمی سطح کی خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے مہتمم صاحب کو ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے
اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ شیخ الحدیث گوجرانوالہ کے سینئر مدرس
مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی سے ملاقات

پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ڈویژن
گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ
شیخ الحدیث گوجرانوالہ کے سینئر مدرس مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعہ عالمی سطح پر کی جانے والی خدمات سے
آگاہ کرتے ہوئے ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ
مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ڈویژن
گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعۃ المصطفی گوجرانوالہ کے
صدر و مدرس مفتی محمد فہیم مصطفائی صاحب
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات سے آگاہ کیا اور ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ
مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بحریہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری کی
پروفیسر مفتی معاذمدنی صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ
بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے امام و خطیب پروفیسر مفتی معاذ مدنی صاحب سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے انہیں ”کنز المدارس بورڈ“کا تعارف
پیش کیا اور نصاب تعلیم اور نظام تعلیم پر مشتمل کنز المدارس بورڈ کی کوڈ بک تحفے میں پیش کی۔
وفد
میں شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا حافظ افضل عطاری مدنی،
شعبہ رابطہ بالاوقاف کے نگران محمد عمران
عطاری اور کنسلٹنٹ ولیگل ایڈوائزر کنز المدارس بورڈ پروفیسرجاوید اسلم باجوہ شامل تھے۔
شعبہ رابطہ بالعلماء
(دعوت اسلامی) کے وفد کی مفتی محمد اکمل قادری صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران
پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ الفرقان اکیڈمی کراچی میں مفتی
محمد اکمل قادری صاحب سے ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔
اس
موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء کےمحمد
اشعر عطاری بھی موجود تھے۔
شعبہ رابطہ بالعلماء
(دعوت اسلامی) کے وفد کی مفتی محمد رفیق الحسنی صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران
پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد
رفیق الحسنی صاحب (مہتمم جامعہ
اسلامیہ مدینۃالعلوم گلستان جوہرکراچی) سےان کے ادارے میں ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔
اس
موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء کےمحمد
اشعر عطاری بھی موجود تھے۔
شعبہ رابطہ بالعلماء (دعوت اسلامی) کے وفد کی مفتی الیاس رضوی صاحب
سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران
پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب سے ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے
وفد کے ہمراہ دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں مفتی منیب الرحمان صاحب سے ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنز المدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔
دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر میں علامہ مفتی محمد جان
نعیمی صاحب اور علامہ مفتی محمد نذیر جان صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کراچی کے وفد نے دار العلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر میں
حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب اور ناظم اعلیٰ علامہ مفتی محمد نذیر جان
نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔
وفد
نے کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے
دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب کنز المدارس بورڈ کا نصاب تحفے میں پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےتحت
لاہور ڈویژن ذمہ داران نے جوہر ٹاؤن لاہور میں مفتی غلام حسن قادری صاحب سے اُن کے
گھر پر ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں کنزالمدارس بورڈ
دعوتِ اسلامی کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے’’کنزالمدارس
بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی علمی و فکری خدمات
کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے لاہور ڈویژن ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ نعیمیہ کا وزٹ کیا
جہاں انہوں نے میں مہتم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب اور مفتی عمران حنفی قادری صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی
کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات کا مختصر تعرف پیش کرتے ہوئے’’کنزالمدارس
بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات
کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)