الجامعۃ الاشرفیہ سمیت
عاشقانِ رسول کے دیگر جامعات کے علمائے کرام سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے زیرِ اہتمام ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں الجامعۃ الاشرفیہ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و جانشین
مولانا محمد عبداللہ جیلانی قادری، ناظم اعلیٰ جامعہ تحفیظ القراٰن
مولانا جمیل اعظمی، مدرس جامعہ صفۃ المدینہ مولانا ولید اعجاز نقشبندی، مدرس
جامعہ اویسیہ نوابزادہ چوک قاری محمد ظفر نقشبندی، جامعہ عالمیہ قادریہ مراڑیاں
شریف کے مولانا عقلس قادری اور ذمہ دار آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ
گلزار مدینہ گجرات بابر نقشبندی سے ملاقات کی۔
اس دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی اورشعبہ مزارات اولیاء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی علمی
خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ’’ماہنامہ
فیضان مدینہ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)