گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقات کی جن میں جامعہ محمدیہ سیفیہ کے ناظمِ تعلیمات وجامع مسجدانوارمدینہ کے خطیب مفتی عظمت رضاچشتی صاحب، جامعہ گلشن مصطفی کے مدرس مولانا ایوب جلالی صاحب،جامعہ محمدیہ غوثیہ کے مدرسین مولانا واجد چشتی اورمولانا اکابر چشتی (جامع مسجد فخرالسادات کے خطیب) شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب سمیت دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

بعدازاں علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)