پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں کثیر علمائے کرام
سے ملاقات کی جن میں مولانا نذیر احمد سیالوی صاحب، مولانا احمد نذیر صاحب، مولانا
ابو بکر چشتی صاحب، مولانا محمد عثمان صاحب، مولانا محمد عمر سیالوی صاحب، مولانا
امتیاز احمد سیالوی صاحب، مولانا محمد سفیر احمد ہزاروی، قاری محمد بلال قادری
صاحب، مولانا سعید احمد کاوش صاحب، مولانا محمد انس سعید صاحب، مولانا محمد بلال
قادری، مولانا عاشق رضوی صاحب، مولانا محمد ارشدالقادری صاحب، مولانا محمد رمضان
قادری صاحب، مولانا عبدالشکور رضوی صاحب، مولانا محمد فیض رسول رضوی صاحب، مولانا
قاری افتخار صاحب، مولانا صاحبزادہ محمد طاہر سلطانی صاحب، قاری محمد نذیر احمد
صاحب، شیخ الحدیث مولانا سعید قمر سیالوی صاحب اور مولانا آصف ندیم صاحب شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد
ہونے والی ختمِ بخاری نشست میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس نشست میں
شرکت کی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)