21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جی 11 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے
شیوخ الحدیث اور اساتذہ ٔکرام نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے ختمِ بخاری ومدنی مذاکروں کی تیاریوں کے حوالے
سے چند موضوعات پر مشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں ذمہ داران نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)