گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے الجامعۃ الاشرفیہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام (جن میں ناظمِ تعلیمات مولانا خالد محمود قادری اشرفی، مولانا حامد محمود چشتی، مفتی جامعہ صفۃ المدینہ، مہتمم جامعہ معظمیہ قمر العلوم مولانا ظہیر الدین معظمی، خطیب اعظم گجرات مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی اور مہتمم جامعہ اویسیہ نوابزادہ چوک گجرات مولانا محمد عبدالرشید اویسی شامل تھے) سے ملاقات کی۔

اس دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ’’ماہنامہ فیضان مدینہ اور کنز المدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتابیں پیش کیں۔بعدازاں علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)