دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں سالک آباد شریف حسن ابدال ضلع اٹک کے پیر گل بادشاہ نقشبندی صاحب کی مرکزی جامعۃ المدینہ اٹک میں تشریف آوری ہوئی جہاں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے اُن کا استقبال کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہااور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت فیصل آباد میں نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف علمائے کرام (جن میں دارالافتاء محدثِ اعظم پاکستان کے مولانا مفتی محمد لیاقت رضوی صاحب ، تنظیم المدارس اہلسنت فیصل آباد کےصدر مولانا محمد عبدالرحیم قادری صاحب اور کنزالایمان مسجد کے خطیب مولانا محمد شعیب رضوی صاحب شامل تھے)سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو شام کے علمائے کرام کی طرف سے موصول ہونے والی سند حدیث پیش کرتے ہوئے’’ کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے  مولانا حافظ محمد فضل عثمان سلطانی صاحب ( ناظمِ اعلی دارالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ ڈسکہ) سے ملاقات کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ میں پڑھائی جانے والی کُتُب کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی  مولانا محمد واجد تبسم صدیقی(خلیفہ ٔمجاز دربارِ عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیر خطیب مرکز حضور شیخ العالم جامع مسجد لطیف حیدری ڈسکہ) سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ میں پڑھائی جانے والی کُتُب کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے وفد نے لطیف آباد یونٹ نمبر 5 میں پروفیسر مفتی منیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ترجمۃ القراٰ ن علی کنز العرفان مع افہام القراٰن تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے رئیس المناطقہ مولانا مفتی سلیمان رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی تعلیمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

بعدازاں مفتی سلیمان رضوی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ مصطفائی رضوی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی وشیخ الحدیث مولانا مفتی یوسف نقشبندی صاحب اور جامعہ رضویہ میں قائم دارالافتاء کے مولانا مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران نگران شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار مولانا محمد خالد شاہ عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی تعلیم کے اعتبار سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔

علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے نصاب کو ترتیب دینے والے علمائے کرام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےتحت جاری تین دن کے علمِ توقیت کورس کے دوسرے دن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی رفیع الشان عطاری کی دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور شریف تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے کورس میں شریک طلبۂ کرام کےدرمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔

بعدازاں مولانا محمد محب اللہ نوری صاحب جانشین فقیہ اعظم مد ظلہ العالی اور صاحبزادہ مولانا نعیم اللہ نوری صاحب سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہاجس پر صاحبزادہ مولانا نعیم اللہ نوری صاحب نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کے تحت  ہر ہفتے کی رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جاتا ہے جو براہِ راست دنیا بھر کے مختلف ممالک میں نشر کیا جاتا ہے۔

اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ عاشقانِ رسول کی طرف ہونے والے مختلف سولات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 11دسمبر 2021ء بروز ہفتہ جامعہ غوثیہ رضویہ اسلام آباد کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے تعاون سے بصیرپور شریف ضلع اوکاڑہ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ دارالعلوم حنفیہ فریدیہ میں تین دن کا علم توقیت کورس منعقد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس موقع پر ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی نےابتداءًکورس میں شریک طلبۂ کرام کو دورِ حاضر میں علمِ توقیت کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے چند اہم ابتدائی باتیں بتائیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدکی عاشقانِ رسول کے قدیم دینی درسگاہ جامعہ مدینۃالعلم میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری اکرام اللہ کیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران وفدنےانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےگفتگوکی اورمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرناظمِ اعلیٰ نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں انہوں نےدعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کےلئےدعابھی فرمائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں سندھ کےشہرحیدرآبادکےعلاقےآفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ حیدرآبادمیں مولاناثمرعباس قادری صاحب کی تشریف آوری ہوئی،شعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ داران،رکنِ زون اوررکنِ کابینہ نےاُن کااستقبال کرتےانہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ کےتحت شائع ہونےوالی مختلف کُتُب ورسائل تعارف پیش کیاجبکہ دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےحوالےسےبریف کیا۔

دوسری جانب ذمہ داران نےانہیں حیدرآباد کے کلاتھ مارکیٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کابھی وزٹ کروایاجہاں انہیں مختلف شعبہ جات تعارف پیش کیاگیا۔

 بعدازاں مولاناثمرعباس قادری صاحب نے مدنی چینل کواپنےتاثرات دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےذمہ داران کی کوششوں کو سراہا بالخصوص  امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئےدعائیہ کلمات کہے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)