21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم جامعہ قادریہ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ
رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ممتاز عالم دین، مصنف کُتُب کثیرہ علامہ
مفتی ظریف القادری مد ظلہ العالی سے
ملاقات کی۔
اس دوران رکن شوریٰ نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا
تعارف کرواتے ہوئے اس کے نصابِ تعلیم اور نظامِ
امتحانات پر مشتمل کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)