گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے شعبہ رابطہ بالعلماء کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس  عطاری مدنی اور ركن کابینہ فاروق عطاری مدنی نے ڈسکہ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ دارالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ مولانا حافظ محمد فضل عثمان سلطانی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے اُن سے دعوتِ اسلامی کے شعبے کنزالمدارس بورڈ پاکستان سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سےگفتگو کی جس پرانہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تاثرات دیئے اور کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)