.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےتحت مفتی غلام مرتضیٰ ساقی صاحب کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں
تشریف آوری ہوئی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارےمیں بتایاجس پرمفتی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری
مدنی (صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان )نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار ورکن کابینہ کے
ہمراہ عاشقانِ رسول ﷺکی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہورکاوزٹ
کیاجہاں انہوں نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اورمفتی
عمران حنفی قادری صاحب سےملاقات کی۔
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دیال سنگ کالج کے پروفیسر مولانا عطاء الرحمن رضوی
صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
نگران شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور ناظمِ ماہنامہ فیضان مدینہ مولاناراشد
عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ داران
نے مولانا راشد علی عطاری مدنی(ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان
مدینہ)کےہمراہ دینی کاموں کےسلسلے میں عاشقانِ
رسول کےادارے نعمان بن ثابت کاوزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےادارےکےمہتمم علامہ
پیر اشرف شاد ترابی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری کام کرنے کے حوالےکلام کیاجس پرانہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں ملتان میں قائم شعبہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ )کےزیرِاہتمام ایک نشست کاانعقادکیاگیاجس
میں مولانا راشد علی عطاری مدنی(ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان
مدینہ) نے طلبۂ کرام میں ’’مقالہ نگاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرابیان کیا۔
بعدازاں مولانا راشد علی عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی اور سلیم بلالی عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ شیخ الحدیث مولانا غلام شبیر
سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی ، مولانا انصر عطاری مدنی ، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذۂ
کرام سے ملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران نےملتان میں قائم جامعہ
عربیہ انوارالعلوم کادورہ کیاجہاں انہوں نے شیخ الحدیث حضرت علامہ
سیّد ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ
عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعۃ الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن
مولانا احمد سعید صاحب سے بھی ملاقات کی۔
ذمہ داران نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ
اور اس میں جاری طلبہ ٔ کرام کے تحریری مقابلے کے حوالے سےبریفنگ دی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دار العلوم رکن السلام میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری
نقشبندی صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماو المشائخ کے ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور شعبہ
جامعۃ المدینہ حیدر آباد ریجن کے تعلیمی امور کےذمہ دار نے دار
العلوم رکن السلام میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر
محمد زبیر الوری نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ العربیہ، دار التراث العلمی اور اسلامک ریسرچ سینٹر
المدینۃ العلمیہ کا تعارف پیش کیا اور بیروت سے شائع ہونے والی نو کتب کا سیٹ تحفے میں پیش کیا۔
ذمہ
داران نے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں
پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
.jpeg)
شعبہ رابطہ بالعلماء(دعوتِ
اسلامی)کے تحت نگران شعبہ مولانا
حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی کےہمراہ ڈیرہ
غازی خان میں قائم دارالعلوم حنفیہ رضویہ نزد ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کادورہ کیا۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مہتمم دارالعلوم یادگارِاسلاف
مفتی محمد عرفان الحق نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور اُن کے والد ِگرامی کے چند
قلمی نسخے و مخطوطات کی زیارت کی۔
واضح رہےکہ آپ کے والدِ گرامی یاد گارِ اسلاف
مولانا مفتی محمد ابراہیم رحمۃاللہ علیہ جو کہ مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃاللہ
علیہ اور
حضرت قبلہ پیر سیّد مہر علی شاہ صاحب رحمۃاللہ علیہ کی زیارت سے شرف یاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں
انتقال ہوا۔اللہ پاک حضرت کے درجات مزید بلند فرمائے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت
گزشتہ دنوں ذمہ داراسلامی بھائیوں کی
جامعہ فخریہ اسلامیہ ڈیرہ غازی خان میں حاضری ہوئی۔اس موقع پر نگران شعبہ مولانا
حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نےمہتمم
یادگارِاسلاف،1984ء میں درسِ نظامی کی سندِ فراغت حاصل کرنے والے مولانا خلیل احمد
سلیمانی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتےہوئےاصلاحِ
اعمال کورس کا ذہن دیا جس پر حضرت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات
کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کےذمہ دارمولانا
افضل عطاری مدنی نے رکنِ ملتان ریجن کےہمراہ پچھلے دنوں ڈیرہ غازی خان میں عاشقانِ
رسول کی دینی درسگاہ جامعہ فیضُ الاسلام میں حاضری دی۔
اس دوران ذمہ داران نے مہتمم و بانی پیر محمد اکرم شاہ جمالی رحمۃاللہ
علیہ کے بڑے
صاحبزادے مولانا پیر فیض محمد شاہ جمالی سے ملاقات کی۔نگران ِشعبہ رابطہ بالعلماء
نے انہیں ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃالمدینہ و دارالافتاء اہلسنت
کے وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی جس پرانہوں اظہارمسرت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کو سراہا اور دعاؤں سےنوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ داران
نے ڈیرہ غازی خان میں سینئر مدرس جامعہ گلزار ِمدینہ مولانا مفتی محمد آفاق قادری
سے ملاقات کی۔
نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا افضل عطاری مدنی
اور رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اصلاحِ اعمال کورس کرنےکاذہن دیا جس پر انہوں
نےاظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صدرِ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب مولانا
محمد خان باروی صاحب سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان سطح کے
ذمہ دار شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے صدرِ تنظیم
المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب مولانا محمد خان باروی صاحب سے ملاقات کی۔
اس
دوران نگرانِ شعبہ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان میں قائم مدرسہ وجامعہ
محمودیہ سعیدالعلوم کاوزٹ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ دار
مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکن ِریجن نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے
ہمراہ کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان میں قائم عاشقانِ رسول کےمدرسہ وجامعہ محمودیہ سعیدالعلوم
میں حاضری دی۔
اس موقع پرذمہ داران نے مہتمم ومنتظم مولانا شریف
رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے حوالےسے بتایا
جس پر انہوں نےاپنے مدرسے کےطلبۂ کرام کو اصلاح اعمال کورس کروانے کی نیت کی۔
واضح رہے ربیع الاول کے بعد رکنِ ریجن ذمہ داریہ
کورس بذاتِ خود کروائیں گے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)