گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکےزون ذمہ دارنےدینی کاموں کےسلسلےمیں فیصل آبادزون کادورہ کیاجس دوران انہوں نےفیصل آبادکےذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نے مولانا محمد جاوید قادری رضوی صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ٹھکری والا ) ،سینئرمدرس درس نظامی مولانا محمد ابراھیم قادری صاحب اور ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار میں مولانا پیر محمد رضوان المصطفیٰ قادری صاحب (مہتمم ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار)سےملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےعلمائےکرام کودعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےبارےمیں بتایااورانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیانیز اُن کےجامعات میں اصلاحِ اعمال کورس کروانےکاذہن دیاجس پر20نومبر2021ءکواس کورس کےآغازکاطےپایا۔

بعدازاں انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی گئی جس پرعلمائےکرام نےاظہارِمسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)