گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ  بوائز کے طلبۂ کرام کی مقالہ نگاری کی تربیت کے سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ایک سیشن کا اہتمام ہوا۔

بعد نشست شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی، اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی اورمولانا راشد علی عطاری مدنی نے راولپنڈی کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کاوزٹ کیاجہاں مولانا پیر سیّد حسین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی)،ایڈووکیٹ مولانا سیّد حبیب الحق شاہ کاظمی صاحب (نائب ناظم اعلی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی ) اور مولانا اسحاق ظفر صاحب (مدرس جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی )سے ملاقات کاسلسلہ رہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی بیروت سے شائع ہونے والی کُتُب تحفےمیں پیش کیں اورماہنامہ فیضان مدینہ کا تفصیلی  تعارف کرواتےہوئے اس میں جاری تحریری مقابلہ کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)